پیر 18 ستمبر 2023 - 01:29
امن و سلامتی کسی بھی معاشرے کے لئے سب سے اہم اور بنیادی نعمت ہے

حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے امام جمعہ نے کہا: امن و امان کسی بھی معاشرے کے لیے سب سے بنیادی اور اہم ترین نعمت سمجھی جاتی ہے اور جو لوگ عدم بصیرت یا عدم آگاہی کے سبب ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ گویا دشمن کے ایجنٹ ہیں اور ان سے سختی کے ساتھ نمٹنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے اہلسنت عالم دین مولوی محمد امین راستی نے کہا: امن و سلامتی کسی بھی معاشرے کے لیے سب سے بنیادی اور اہم نعمت ہے، لہذا ہم سب کسی نہ کسی طرح اپنے معاشرے کے امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہیں اور اس کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے.
انہوں نے کہا: دشمن ہمیشہ اپنے تئیں ایران کی سلامتی کو درہم برہم کرنے کی کوشش میں رہتا ہے لہذا ہم کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ اور ہوشیار رہنا چاہئے۔
مولوی محمد راستی نے کہا: دشمن کبھی بھی اسلام یا ملت ایران کے دوست اور غمخوار نہیں رہا۔ انقلاب اسلامی کی فتح کے اوائل سے ہی دشمن نے اپنی عداوت اور دشمنی کو عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا تھا اور آج بھی وحدت و اتحاد ملی کو خراب کی اپنی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔
سنندج کے امام نے کہا: الحمد للہ ہمارے ملک میں مذہبی اور ثقافتی اتحاد موجود ہے۔ دشمنوں کی ہر قسم کی سازشوں کے مقابلے میں ایرانی قوم کی طاقت ہمیشہ غالب رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: آج دشمن ہمارے اتحاد اور ہماری داخلی سلامتی کو نشانہ بنانا چاہتا ہے لہذا ہمیں کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ اور ہوشیار رہنا چاہئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .